امریکا اپنی اپنی پیٹھ تھپتھپا رہا ہے، عراق نے پول کھول دی
عراق کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ داعش کے نئے سرغنہ کے قتل میں ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے جد وجہد اور داعش کے سرغنہ کی خفیہ پناہ گاہ کا پتہ لگانے کے لئے اطلاعات جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے جمعے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ عراقی سیکورٹی فورس نے اس آپریشن میں اہم کردار ادا کیا جس میں داعش کا سرغنہ ہلاک ہوا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے عراق میں داعش کے عناصر کے قتل اور ان کی گرفتاری اور داعش کے سرغنہ کی خفیہ پناہ گاہ کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ نے گزشتہ رات شام کے صوبے ادلب میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ہیلی بورن آپریشن میں ایک عورت اور چند بچوں سمیت 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2019 میں داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد القرشی کو داعش کا سربراہ بنایا گیا تھا، القرشی ایک مرتبہ امریکی قید میں بھی رہ چکا تھا۔