Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران-سعودی عرب کے مابین پانچویں دور کے مذاکرات میں تاخیر، عراق نے کوششیں تیز کیں

عراق و سعوی عرب کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی گفتگو میں تہران ریاض گفتگو کے دوبارہ آغاز میں ہوئی تاخیر کے اسباب کا جائزہ کیا گیا۔

عراقی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گفتگو میں ایران-سعودی مذاکرات کے پانچویں دور کے آغاز میں ہوئی تاخیر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 
مصری اخبار الیوم کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ گفتگو میں ایران-سعودی مذاکرات کے پانچویں دور کے آغاز میں ہو رہی تاخیر کی علت کا جائزہ لیا اور اس تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ 
اتوار کو ہوئی اس ٹیلیفونی گفتگو میں عراقی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ حکومت عراق تہران-ریاض کے مابین مفاہمت کا موقع فراہم کرنے کے لئے اپنی سبھی کوششوں کو بروئے کار لائے گي۔

ٹیگس