Feb ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • بایڈن نے یمن کے جوابی حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی

امریکی صدر جوبایڈن نے یمن میں مصروف جارحیت سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں یمنی فورسز کے جوابی حملوں کے مقابلے میں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یمن پر جارح سعودی عرب کی قیادت میں مسلط کی گئی جنگ میں، یمنی فورسز کی جوابی کارروائی پر امریکہ نے ریاض کو اپنی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر جو بایڈن نے سعودی حاکم سلمان بن عبد العزیز سے ٹیلیفونی گفتگو میں، امریکہ کو سعودی عرب کی حمایت کا پابند بتایا۔ 
بایڈن نے یمن جنگ کو ختم کرانے کے لئے اقوام متحدہ کی قیادت میں کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کا بھی دعوی کیا۔ 

یاد رہے کہ ماضی میں یمنی فورسز بارہا سعودی عرب کے حساس مراکز منجملہ آرامکو آئل کمپنی کو اپنے ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر سعودی عرب میں تعینات امریکی دفاعی سسٹم اُن حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب 26 نے مارچ سنہ 2015 سے یمن پر جارحیت شروع کی جس کا ہدف یمن کے انتظامی ڈھانچے کو اپنی نمکخوار سابق مستعفی حکومت کے حق میں بدل کر اُس پر تسلط جمانا ہے۔
یمن پر مسلط کی گئی جنگ میں اب تک لاکھوں یمنی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ اس جنگ نے یمن کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے اور سعودی اتحاد کی طرف سے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی سے یمن میں دنیا کا سب سے خطرناک انسانی المیہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹیگس