سعودی عرب اور امارات پر یمن کا پھر ڈرون حملہ
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر حملے کے آغاز کی تازہ تصاویر اور ویڈیو جاری ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ یمنی میڈیا یہ تصاویر اور ویڈیو جاری کرے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وار میڈیا سینٹر نے منگل کے روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اسٹراٹیجک ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کی شروعات کا ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے منگل کے روز بیان میں کہا تھا کہ وار میڈیا سینٹر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر ڈرون حملوں کا ویڈیو جاری کرے گا۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے اپنے تازہ اعلان میں گزشتہ ہفتے جمعرات کو کہا تھا کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں ابہا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں اہم فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔
صنعا نے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ جب تک ملک کے خلاف سعودی اتحاد کے حملے جاری رہیں گے تب تک سعودی عرب اور امارات کے اہم ٹھکانے پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔