Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جنوب نابلس میں صیہونی پلیس کے حملے میں 23 فلسطینی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینی شہری جمعے کی صبح جنوب نابلس میں واقع ’بیتا‘ قصبے کے ’جبل صبیح‘ محلے میں اکٹھا ہوئے اور وہاں صبح کی نماز ادا کی۔ فلسطینی شہریوں کے اکٹھا ہونے کا مقصد غاصبانہ طریقے سے بسائے گئے صیہونیوں کو تقریب منعقد کرنے سے روکنا تھا۔

فلسطینیوں کے ’جبل صبیح‘ محلے میں اکٹھا ہونے پر، غاصبانہ طور پر اس محلے میں بسائے گئے صیہونیوں کی حفاظت کے لئے بڑی تعداد میں صیہونی پلیس وہاں پہونچ گئی اور اس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے گولے فائر کرکے انکی سرکوبی کی کوشش کی۔ صیہونی پلیس کی اس یورش میں کم سے کم 23 فلسطینی زخمی ہوئے۔

دوسری طرف مقبوضہ فلسطین کے دورے پر پہونچی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو ’عالم عرب کے لئے جمہوریت‘ نامی تنظیم نے غزہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کو قریب سے دیکھیں اور ان فلسطینیوں سے بات کریں جو امریکہ کی سیاسی و عسکری حمایت کی حامل صیہونی حکومت کے ظلم و جبر، تشدد اور جارحیت کا مسلسل نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس