Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran

بحرینی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے اور صیہونی پرچم روند دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی میڈیا نے جمعے کی شام خبر دی تھی کہ ملک کے عوام نے فروری کے انقلاب کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور صیہونی حکام کے ملک کے دورے کی مخالفت میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے۔

 

بحرین کی الوفاق پارٹی نے تصاویر جاری کر کے خبر دی ہے کہ ملک کے عوام نے اس موقع پر صیہونی پرچم پیروں تلے روند دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی عوام نعرہ لگا رہے تھے کہ نفتالی اللہ کا دشمن ہے، ایجنٹوں پر لعنت اور آلہ کار مردہ باد۔

 

یہ مظاہرے ایسی حالت میں منعقدہ ہوئے کہ حال ہی میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینت اور وزیر جنگ بنی کانٹز نے منامہ کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس