امریکہ اب آگے نہیں بڑھ سکتا
شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے تل ذہب کے شہریوں نے امریکی فوجی قافلے کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجیوں نے کل مشرقی الحسکہ کے دیہی علاقے المجیبره کے چیک پوسٹ میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا راستہ روک دیا جس کے بعد امریکی فوجی قافلے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔
جمعہ کے روز بھی شامی باشندوں نے الحسکہ کے دیہی علاقے "کریرش" میں امریکی فوجی قافلے کو اپنے علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کا راستہ روک کر بیٹھ گئے۔
شام میں امریکی فوجیوں اور ان کے حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹ فورس کے زیر قبضہ علاقوں میں شامی شہریوں کی جانب سے مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
شامی شہری امریکی فوجیوں اور کرد ڈیموکریٹ فورس کے دستوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
شام کی حکومت، کئی بار واضح کر چکی ہے کہ مشرقی اور شمالی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غاصبانہ ہے اور اس کا مقصد ان علاقوں کے قدرتی ذخائر کو لوٹنا ہے۔