Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • شام کے فوجیوں نے دہشت گرد امریکی فوجیوں  کا راستہ روک دیا

شام کے فوجیوں نے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کا راستہ روک دیا۔

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، غاصب امریکیوں کا یہ فوجی قافلہ ام الخیر قصبے سے «تل التمر» جا رہا تھا۔ باوردی امریکی دہشت گردوں کا قافلہ چھے بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل تھا جسے شام کے فوجیوں نے علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔
اسی نوعیت کا واقعہ دو ہفتے قبل پیش آیا تھا جب دہشت گرد امریکی فوجیوں نے قامشلی کے مضافات میں واقع قصبوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس بار بھی شام کی فوج کے جوانوں نے امریکیوں کو پسپائی پر مجبور کیا تھا۔ 
واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے شام کی کردستان ڈیموکریٹ ملیشیا قسد کے ساتھ ملکر شام کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ قسد اور امریکی باوردی دہشت گرد اپنے زیر قبضہ علاقوں میں شام کے تیل کے قدرتی ذخیروں کو لوٹ رہے ہیں اور علاقے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ 

ٹیگس