یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملے جاری، متعدد صوبے اندھا دھند بمباری کا نشانہ بنے
جارح سعودی اتحاد نے اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے حجہ ، مآرب اور بیضا صوبوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے ضلع حرض پر چھے بار بمباری کیج۔ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے ضلع جوبہ اور وادی پر چھے بار اور صوبہ بیضاء کے ضلع السودایہ پر دو بار بمباری کی۔
اسی طرح یمن کے صوبہ صعدہ کے شدا سرحدی علاقے کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کی توپوں کی گولہ باری میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
بچوں اور خواتین کے حامی یمنی ادارے انتصاف نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر گذشتہ سات برسوں سے جار سعودی و اماراتی اتحاد کی جارحیتوں میں اب تک تیرہ ہزار تین سو تیرہ بچھے اور خواتین شہید اور زخمی ہو چکی ہیں۔
اس درمیان صنعا کی مرکزی حکومت کے سینیئر مذاکرات کار نے یمن میں انسانی بحران کے حل کے لئے حکومت کے نئے منصوبوں کی خبر دی ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے روسی دوستوں کو یمن میں روس کے سفیر کے ذریعے یمنی عوام کی تکلیفوں اور پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے انساندوستانہ راہ حل کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی نگرانی میں سیاسی عمل کے آغاز اور جنگ روکنے کے لئے حالات سازگار بنانے کے لئے تیار ہیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکراتی وفد کے رکن عبدالملک العجزی نے بھی کہا ہے کہ یمن سنگین انسانی بحران سے دوچار ہے اور یہ منصوبہ اس لئے عملی راہ حل کے مساوی ہے کہ اس کے ذریعے یمنی شہریوں کی معیشت کو ان مسائل سے نہیں جوڑا گیا جن پر بدستور اختلاف موجود ہے۔
سعودی عرب، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔