شام میں جنگ ختم ہو گئی: اسرائیلی حکام کا اعتراف
اسرائیل کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں جنگ ختم ہو گئی اور بشار اسد ایک نئے شام کی جانب گامزن ہیں۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق شام پرعالمی جنگ کے 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر عبری زبان کے اخبار هارتص کے عسکری مسائل کے مبصر «آموس هارئیل» نے شام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 2022 کے شروع ہونے کے ساتھ عملی طور پر شام میں جنگ کا خاتمہ ہوا اور حالات بدل گئے اور شام کے صدر بشار اسد ایک نئے شام کی تعمیر اور بنانے کی جانب گامزن ہیں۔
واضح رہے کہ شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ، اسرائیل اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد کے حامل داعش دہشت گرد گروہ کے حملے سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔
واضح رہے کہ خود ساختہ صیہونی حکومت، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔