عراق، امریکی دہشتگردوں کے دو فوجی کاروانوں پر حملے
عراق میں امریکہ کے دو لیجسٹک کاروانوں کو پھر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی فوج کے ان لیجسٹک کاروانوں پر کل صوبہ الدیوانیہ اور صوبہ المثنی میں حملے کئے گئے ہیں۔ اب تک کسی بھی گروہ یا شخص نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوج کے کاروانوں پر حملے روز کا ایک معمول بن گئے ہیں مگر اس کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کر رہا ہے۔ غاصب امریکی فوجی دو ہزار تین سے عراق میں تعینات ہیں۔
عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل بھی منظور کر چکی ہے جبکہ ملک کی استقامتی تنظیمیں بھی بارہا یہ انتباہ دے چکی ہیں کہ امریکی کسی بھی عنوان سے عراق میں اگر رہتے ہیں تو انہیں نشانہ بناکر ملک سے نکل جانے پر مجبور کر دیا جائے گا۔