Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
  • سید حسن نصر اللہ نے بتایا، جنگ یوکرین سے ملا اہم سبق؟

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ جنگ یوکرین سے ایک سبق یہ ملتا ہے کہ واشنگٹن پر اعتماد نہيں کرنا چاہئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکا پر اعتماد بیوقوفی اور جہالت ہے۔

انہوں نے علمدار حسینی حضرت ابو الفضل العباس کی ولادت با سعادت کے موقع پر اپنے خطاب میں سب کو اس مناسب پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جنگ میں زخمی ہونے والی خواتین اور مردوں کی قربانیوں پر انہیں فخر ہے۔

انہوں نے جنگ میں زخمی ہونے والوں کو شہید زندہ قرار دیا اور کہا کہ آپ وہ گواہ ہیں جو مزاحمت کے راستے میں فراموش کر دیئے گئے اور آپ ہی قربانی پیش کرنے والوں اور جاں نثار کرنے والوں کی یاد دلاتے ہیں۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مغربی ممالک اور امریکا کے دوہرے رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی، جنگ یوکرین میں عام شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں تاہم جن جنگوں کو امریکا نے شروع کیا اور ان میں دسیوں لاکھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، اس کے بارے میں امریکی کچھ نہیں بول رہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ آج بھی ناگاساکی اور ہیروشیما پر ایٹمی بمباری کی علامتیں دیکھی جا سکتی ہیں، افغانستان اور عراق میں عام شہریوں کے ساتھ کون سے جرائم کا ارتکاب نہیں کیا گیا۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ان جرائم کی جانب اشارہ کیا جو صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے حق میں انجام دے رہا ہے اور سعودی عرب، یمنی عوام کے حق میں انجام دے رہا ہے اور کہا ان سبھی جرائم کے بارے میں مغرب اور دنیا کے سبھی افراد خاموش تھے۔

انہوں نے کہا کہ الجزائر، لیبیا اور دوسرے ممالک میں امریکی فوج اور یورپ نے جن جرائم کا ارتکاب کیا ہے، ان پر مقدمہ چلانے کے لئے ہزاروں جلسے ہونے چاہئے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے گزشتہ جمعے کو پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ جن دہشت گردوں نے یہ جرم انجام دیا وہ بھی امریکی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی امریکی آلہ کار ہیں۔

ٹیگس