Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو نکلنا ہوگا: تحریک النجباء

عراق کی تحریک النجباء نے بغداد میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے اقدامات پر کڑی تنقید کرتے عراق سے تمام امریکی فوجیوں کے فوری انخلا پر زور دیا ہے۔

عراق کی استقامتی  تحریک النجبا کے ترجمان نصر الشمری نے کہا ہے کہ امریکہ آزاد ملکوں کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور ایسی قوموں کے مقابلے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے جو آزادی اور امن و ترقی کے لئے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

تحریک النجبا کے ترجمان  نے کہا کہ امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ عام شہریوں اور ان کی املاک و اثاثوں کو نشانہ بنایا جانا ایک ایسی روش ہے جو انسانیت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور مختلف گروہ اپنے ملک سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بل کی منظوری بھی دے رکھی ہے مگر اس کے باوجود امریکی دہشت گرد فوجی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق میں بدستور ٹکے ہوئے ہیں۔

ٹیگس