عراق: زائرین کے قیام کے حوالے سے اچھی خبر
Mar ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
عراق کی وزارت صحت نے ملک میں زائرین کے قیام کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراقی نیوزایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوہزارسترہ میں غیرملکیوں کی رہائش سے متعلق قانون کی ساتویں شق کی بنیاد پر عراق میں زیارتی کارروانوں کے قیام کی مدت دوہفتے کے بجائے ایک مہینے ہوگی ۔ کچھ دنوں قبل عراق کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانے والے مسافروں کے لئے عراق میں داخل ہونے یا نکلنے کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
عراق کی وزارت صحت کی اعلی کمیٹی نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی زیرصدارت منعقدہ اپنے اجلاس میں عراق میں کورونا کے پھیلاؤ اور طبی پروٹوکول کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔
ہرسال مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین، اہلبیت اطہار(ع) کے روضوں کی زیارت کے لئے عراق کا سفرکرتے ہیں ۔