Mar ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • حکومت اربیل میں صیہونیوں کی موجودگی کا جواب دے: عراقی رکن پارلیمنٹ

عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اربیل شہر میں صیہونیوں کی موجودگی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے اور وزیر اعظم کو اربیل میں موساد کی موجودگی کا جواب دینا پڑے گا۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن احمد الموسوی نے منگل کو کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کردستان کے شہر اربیل میں موساد کی موجودگی کے بارے میں وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے وضاحت طلب کرے۔

 عراقی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ جو لوگ عراق کی سیکورٹی کے سلسلے میں گھڑیالی آنسو بہا رہے ہیں انھیں زیادہ تشویش اس بات کی تھی کہ کردستان کے علاقے میں صیہونی حکومت کی موجودگی کہیں فاش نہ ہو جائے اور کردستان ریجن میں صیہونی حکومت کی موجودگی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔

 الموسوی نے کہا کہ صیہونی حکومت کردستان ریجن کو مسائل و چیلنجوں سے دوچار نہیں کرنا چاہتی اور اسی لئے وہ اپنے اڈوں پرہونے والی بمباری کا اعتراف نہیں کر رہی ہے اور کردستان علاقے میں صیہونیوں کی موجودگی، کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی شکل میں ہے۔

  

ٹیگس