Mar ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۶ Asia/Tehran
  • مزاحمت کے ڈرونز، صیہونی سیکورٹی اداروں کے لئے کابوس بن گئے

صیہونی میڈیا نے استقامتی اور مزاحمتی کے ڈرون طیاروں کے خوف سے خفیہ اور فضائیہ سیکورٹی اداروں کو پوری طرح سے الرٹ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں استقامت کے ڈرون طیارے صیہونی حکومت کے خفیہ اور سیکورٹی اداروں کے لئے کابوس میں تبدیل ہوگئے۔

صیہونی ریڈیو کان نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیل کی خفیہ اور سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر کر دیا گیا ہے اور اس کا سبب ڈرون طیاروں کے حوالے سے حالیہ کچھ مہینے میں رونما ہونے والے واقعات اور حوادث ہیں جو صیہونی اداروں کے دعوؤں کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں نئی جنگ ہے۔

العہد ویب سائٹ کے مطابق  اس موضوع کی حساسیت کی وجہ سے صیہونی وزارتوں کو یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ حالیہ واقعات کے بارے میں اسرائیل کے اندر کچھ بھی بیانات نہ دیئے جائیں۔

اسرائیلی ریڈیو کان نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی اداروں کے اندر سیکورٹی اور فوجی اداروں کے ہائی الرٹ کی باتیں عام ہوگئی ہیں جو پوری طرح سے ہر وقت اسرائیل کے خلاف ہونے والے ہر طرح کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

ٹیگس