جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کی کامیابیوں کا سفر جاری
یمنی فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف ایک اور کامیابی رقم کرتے ہوئے صوبے حجہ میں مزید کئی گاؤں آزاد کرائے ہیں۔
یمنی فورسز نے شمال مغربی صوبے حجہ کے بنی حسن اور حیران ضلعوں میں کئی گاؤں آزاد کرائے۔ یمنی فوج نے بدھ کو صوبے حجہ میں تین گاؤں کو آزاد کرانے میں کامیابی کی ویڈیو اور تصویریں بھی جاری کی۔
شائع ہوئی تصویروں میں یمنی فورسز کو کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غنیمت کے طور پر ملنے والے اسلحے، جنگی ساز وسامان اور گاڑیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔ کارروائی میں جارح اتحاد کے کئی کرائے کے فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کچھ کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک سوڈانی فوج بھی نظر آ رہا ہے۔
یمنی فورسز نے اس آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں 11 گاؤں آزاد ہوئے جنکا کل رقبہ 26 مربع کیلومٹر مربع ہے اور 200 سے زیادہ کرائے کے فوجی ہلاک گئے یا زخمی ہوئے ہیں۔ ان بھاڑے کے فوجیوں میں سوڈان کے فوجی بھی شامل ہیں۔
اسی ہفتے پیر کے روز یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان کے متوازی میدی ضلع کے شمال مشرق میں واقع تین گاؤں الغدیر، العمریہ اور مزارع نسیم کو آزاد کرایا۔ ان گاؤں کو آزاد کرانے کے دوران یمنی فورسز کی ملک کے مستعفی و فراری صدر منصور ہادی کی وفادار فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔