Mar ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی اڈے، عراق کے اقتدار اعلی کے لئے خطرہ ہیں: امام جمعہ نجف

نجف اشرف کے امام جمعہ نے اسرائیلی مراکز کی موجودگی کو ملک کے اقتدار اعلی کے لئے خطرہ اور ملک کے آئین کے خلاف بتایا ہے۔

نجف کے امام جمعہ حجت الاسلام صدر الدین القبانجی سے نماز کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اربیل کو خودمختاری حاصل ہے لیکن اسرائیلی ٹھکانے اس خودمختاری کے دائرے میں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت اسرائیلی ٹھکانوں کا پتہ لگائے اور کردستان کی انتظامیہ کی صیہونی ٹھکانوں کے تعلق سے جوابدہ ہونا چاہیے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے اسی طرح سعودی عرب میں آل سعود کے ہاتھوں شیعوں کے قتل عام کی مذمت کی اور اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تشویش ظاہر کی۔

قابل ذکر ہے کہ سنیچر کے روز سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و بربریت کو جاری رکھتے ہوئے، ایک دن میں 81 لوگوں کو قتل کر دیا تھا جس میں 41 قطیف کے شیعہ تھے۔

 

ٹیگس