صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز نے متعدد حریدی یہودیوں کو گرفتار کر لیا
صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات بہت سے حریدی یہودیوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے-
سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے کچھ علاقوں میں کہ جن میں زیادہ تر صیہونی حریدی یہودی آباد ہیں، گزشتہ رات کشیدگی اور وسیع پیمانے پر گرفتاریاں دیکھنے میں آئیں اور صیہونی حکومت کی اسپیشل سیکیورٹی فورسز نے ایک سیکیورٹی کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد نوجوانوں اور دینی مدارس کے طلباء کو گرفتار کرلیا-
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اس خبر کی مزید تفصیلات منظر عام پر آنے سے روک دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کیس کو سینٹرل پولیس یونٹ، سیکورٹی سروسز کے تعاون سے ہینڈل کر رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے تو سب کا خیال تھا کہ گرفتاری کی یہ کارروائی ان لوگوں سے متعلق ہے جو فوجی سروس سے فرار ہو گئے تھے، لیکن بعد میں یہ واضح ہوا کہ یہ بالکل مختلف سیکیورٹی کیس تھا۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں، حکومت کے اعلی حکام کے خلاف جاسوسی کے کیس سے متعلق ہیں، اسی لیے صیہونی حکومت کی عدالت نے، پولیس سے تفصیلات ظاہر نہ کرنے کو کہا ہے۔
خیال رہے سیکوریٹی مسائل کی وجہ سے تفتیش کی تفصیلات، مشتبہ افراد کی شناخت، ملزمین کی تعداد، واقعات کی نوعیت یا کسی بھی طرح کی معلومات کی اشاعت ممنوع قرار دی گئی ہے۔