روس میں ایک برطانوی سفارت کار پر جاسوسی کا الزام، ملک چھوڑنے کا حکم
Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
روس نے جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے ایک برطانوی سفارت کار کو ملک سے چلے جانے کا حکم دے دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس نے ماسکو میں ایک برطانوی سفارت کار پر جاسوی کا الزام لگایا ہے اور اس کو دو ہفتے کے اندر روس سے واپس چلے جانے کا حکم دیا ہے۔ اس برطانی سفارت کار کا نام جی سیموئل ڈیوس بتایا گیا ہے اور روس کی وفاقی خفیہ ایجنسی کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کا یہ افسر ماسکو میں برطانوی سفارت خانے میں سیکنڈ سیکریٹری کی حیثیت سے ڈیوٹی پر مامور تھا۔
سیموئل ڈیوس کی سفارتی اسناد باطل قرار دے کر حکم دیا گیا ہے کہ وہ دو ہفتے کے اندر اندر روس سے چلا جائے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ میں برطانوی ناظم الامور کو طلب اور اس سلسلے میں روسی اعتراض سے آگاہ کیا گيا تھا۔