Mar ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی دشمنی، تحریک انصار اللہ بلیک لسٹ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے رہنما اور صنعا کی قومی سالویشن حکومت کے عہدیدار محمد البخیتی نے تحریک انصار اللہ کو بلیک لسٹ کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اس یونین کی اخلاقی تنزلی کی علامت ہے۔

یورپی یونین نے تحریک انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب پر کئے گئے حالیہ جوابی حملوں کی بنیاد پر اس تحریک کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے اور اس کے اثاثے سیل کر دیئے۔

یورپی یونین نے 2014 میں یہ بلیک لسٹ تیار کی تھی۔ محمد البخیتی نے کہا کہ ہم تو یہ امید کر رہے تھے کہ برطانیہ کے باہر نکلنے کے بعد یورپی یونین کی پالیسیوں میں اخلاقی طور پر بہتری آئے گی تاہم یورپی یونین نے یہ قابل اعتراض فیصلہ کیا ہے۔

البخیتی نے کہا کہ یمن کے عوام اور رضاکار فورس ملک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی حفاظت کر رہی ہیں اور کرتی رہے گی۔

یمن پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مسلسل حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس نے طوفان یمن نامی کئی بڑے حملے کئے جس سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر لرزہ طاری ہو گیا تھا۔

ٹیگس