Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • بشار اسد کے یواےای کے دورہ سے مایوسی ہوئی: امریکہ

شام کو الگ تھلگ کرنے میں ناکام ہوئے امریکہ نے شامی صدر بشار اسد کے دورۂ عرب امارات پر منفی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے سنیچر کے روز ایک بیان میں کہا: ہمیں بشار اسد کو قانونی حیثیت دینے کی اس ظاہری کوشش سے گہری مایوسی ہوئی اور تکلیف پہونچی ہے۔

نڈ پرائس نے کہا کہ وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے تاکید سے کہا ہے کہ ہم اسد کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت نہیں کرتے اور نہ انکی حمایت کرتے ہیں جو تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔

شام کے صدر بشار الاسد جمعے کے روز یو اے ای پہونچے جہاں انہوں نے ابو ظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان اور دوبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات اور گفتگو کی۔ بشار اسد کے ساتھ اپنی ملاقات میں ولیعہد نے شام کو عرب سکیورٹی کا بنیادی ستون قرار دیا اور کہا: یو اے ای شام کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کے عوام میں تعلقات کو برادرانہ قرار دیا۔

 

 

ٹیگس