Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کا صعدہ کے رہائشی علاقوں پر توپخانے سے حملہ، بھاری نقصان

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل رات صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری زخمی ہوئے۔

سعودی عرب متحدہ عرب امارات, امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک 16 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔ 

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس