عراقی عوام کا مظاہرہ، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ
Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
عراقی عوام نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
عراقی عوام نے سعودی عرب سے تعلقات منقطع کرنے کے لئے مظاہرہ کیا۔
الانوار ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوام نے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سعودی عرب میں 41 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے، سعودی اشیاء اور مصنوعات کے بائیکاٹ اور عراق میں سعودی تاجروں کو سرمایہ کاری کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ ابھی حال میں سعودی عرب میں 81 لوگوں کو سزائے موت دی گئی جن میں سے 41 شیعہ مسلمان تھے۔