Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں پر فائرنگ

فلسطین کی تحریک استقامت کے جوانوں نے شہر جنین میں صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی روزانہ ہی مختلف بہانوں سے مظلوم فلسطینیوں کو تشدد و جارحیت کا نشانہ بنا کر انھیں خاک و خون میں غلطاں کرتے رہتے ہیں جبکہ اس جارحیت کے جواب میں نہتے فلسطینی بھی صیہونی فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر جنین میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کی گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

اتوار کے روز بھی ایک فلسطینی مجاہد نے دو صیہونی فوجیوں کو حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی کارروائیاں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا فطری جواب ہیں اور جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اس قسم کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

ٹیگس