یوکرینی پناہ گزینوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی: اقوام متحدہ
Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک 35 لاکھ سے زائد لوگ اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کی بنا پر یوکرین کے پینتیس لاکھ تیس ہزار لوگوں نے ترک وطن کیا ہے اور اکیس لاکھ لوگوں نے صرف پولینڈ میں پناہ لی ہے۔
پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مزید یوکرینی لوگ اپنا وطن ترک کر کے منتقل ہو سکتے ہیں اور یہ تعداد چالیس لاکھ سے بھی زائد ہو سکتی ہے۔
عالمی ادارۂ مہاجرت نے تخمینہ لگایا ہے کہ خود یوکرین میں پینسٹھ لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور اگر جنگ جاری رہی تو ان میں سے بھی بعض لوگ اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔