شامی عوام اور فوج نے امریکی دہشتگردوں کا راستہ روک دیا
شامی فوج اور عوام نے ملک کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں ایک بار پھر دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو گزرنے سے روک کر اسے واپس بھیج دیا۔
مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے مضافاتی شہر"صالحیه حرب" میں امریکہ کی فوجی گاڑیوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ اس سے پہلے صوبہ الحسکہ کے عوام بھی اپنے علاقوں میں امریکی فوجیوں کو روک کر ان کے سامنے ہی احتجاجی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔
شامی فوج اور عوام کے اس جرأت مندانہ اقدام کے سامنے امریکی بے بس ہوکر اپنی حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔
قابل ذکر ہے کہ حسکہ میں شامی عوام اب تک دسیوں بار امریکی دہشتگردوں کو اپنے علاقے میں گھسنے سے روک کر انہیں لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔
امریکہ شام میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر کے نہ صرف اس ملک میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ شام کی تیل بھی چوری کر رہا ہے۔