Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ایس ڈی ایف کے ہاتھوں شامی باشندوں کا اغوا

شام کے صوبے الرقہ کے شہر الطبقه کے باشندوں کا کہنا ہے کہ کل امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں سے وابستہ گروہ نے کئی شامی باشندوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

شامی نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نے امریکی فوج کی مدد و حمایت سے الرقہ صوبے کے الطبقه شہر کے گردو نواح  پر حملہ کیا اور کئی نوجوانوں کو اغوا کرکے دہشتگردی کے کیمپ میں منتقل کیا تاکہ ان سے دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استفادہ کیا جا سکے۔

اغوا کی اس کارروائی میں مسلح افراد نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ مسلح افراد نےگھروں کے دروازے توڑ کر لوگوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔

اس سے قبل بھی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگرد، شام میں اپنے زیرقبضہ علاقوں میں اس طرح کی کارروائیاں انجام دے چکے ہیں اور دیرالزور، رقہ اور حسکہ کے مضافات سے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر اپنے کیمپوں میں لے جا چکےہیں۔

ان علاقوں کے عوام، شہریوں کے خلاف امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ گروہ کے دہشتگردانہ اقدامات پر، کئی بار اپنے سخت غم و غصے کا اظہارکرچکے ہیں۔

 

ٹیگس