یمن نے دکھائی طاقت، دشمن ہوئے حیران، تازہ دم فوجی تیار
یمن میں کیڈٹ کالج میں پاس آوٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ اور کئی اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو یمن کی وزارت دفاع کی کوششوں سے دار الحکومت صنعا کے ایک کیڈٹ کالج میں پاس اوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں یمن کی سیاسی اعلی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے شرکت کی۔
المسیرہ چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاس آوٹ پریڈ میں زمینی، بحریہ اور ائیرڈیفنس کے فوجیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے فوجی افسران اور سپاہیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے صنعا کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تجربے کار فوجیوں اور افسروں کے ساتھ تمہارا تعاقب کریں گے۔
انہوں نے پاس آوٹ کرنے والے کیڈس سے خطاب میں کہا کہ آپ ہماری آزادی کے افسر ہیں، ہم آپ کے تجربے کو میدان عمل میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں، جس طرح آپ نے تعلیم اور ٹریننگ کے دروان اپنے تجربات پیش کئے ہیں۔
یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم نے رہبری کے لئے عوامی ہونے کی شرط لگا دی ہے، وہ عوام جو ہمیشہ میدان میں رہتے ہیں، کسی چیز سے بھی نہیں ڈرتے، ایجنٹوں کو پسند نہیں کرتے اور جارحین کو ہرگز قبول نہیں کرتے۔
اس موقع پر یمنی کی قوی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز صالح بن حبتور نے اپنے خطاب میں جارح دشمنوں سے مقابلے اور وطن کے دفاع میں کیڈٹ کالجز کے کردار پر تاکید کی اور کہا کہ دشمنوں سے مقابلہ کرنا ہم سب فوجی اور سول اداروں کی ذمہ داری ہے۔