حماس کا بڑا بیان، بڑی کارروائیوں کے لئے اسرائیل رہے تیار
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس سے بڑے استقامتی آپریشنز انجام دیئے جائیں گے۔
حماس کے سینئر عہدیدار مشیر المصری نے صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے قتل کی پالیسی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو ہمارے صبر و تحمل کو آزمانا نہيں چاہئے اور اگلے کچھ دنوں میں بڑے آپریشنز انجام دیئے جائیں گے۔
انہوں نے المیادین چینل سے انٹرویو میں کہا کہ دشمن اپنے جرائم کے ارتکاب کے لئے کچھ عرب حکومتوں کی پشت پناہی حاصل کرتا لیکن اسے ہمارے صبر و تحمل کا امتحان نہيں لینا چاہئے۔
مشیر المصری کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت 1948 کے مقبوضہ علاقے کے فلسطینیوں کے قطب نما کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن فلسطینیوں نے ثابت کر دیا کہ وہ فلسطینی ہیں اور صیہونی حکومت شکست کھا گئی۔
حماس کے سینئر رہنما مشیر المصری نے کہا کہ شہداء نے تاکید کر دی کہ تمام فلسطینیوں کا خون ایک ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استقامت کسی خاص جغرافیائی حدود سے مخصوص نہيں ہے، فلسطینیوں کے آنے والے آپریشنز اس سے بڑے ہوں گے اور صیہونی حکومت ہمارے صبر و تحمل کا امتحان نہ لے۔
حماس کے رہنما کا کہنا ہے کہ استقامت حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کے مجاہدوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام مظاہروں نے حقیقت ثابت کر دی اور صیہونی حکومت ان کو جھکانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔