فلسطینیوں کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے: سرایا القدس
فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کی فوجی شاخ سرایا القدس نے کہا ہے کہ 3 فلسطینیوں کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے۔
سرایا القدس نے اسلامی جہاد تنظیم کی فوجی شاخ نے تنظیم کے تین مجاہدین کی صیہونی پلیس کے ہاتھوں قتل کا بدلہ لینے پر تاکید کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سنیچر کو علی الصباح جنین کے جنوب میں واقع عرابہ علاقے میں سرایا قدس کی جوانوں کی صیہونی پلیس سے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس میں اُس کے 3 رکن شہید ہوگئے اور 2 صیہونی پلیس اہلکار زخمی ہوئے۔
اسلامی جہاد تنظیم نے اتوار کو تاکید کی کہ جنین میں اس تحریک کے تین مجاہدین کے قتل کا بدلہ اسی سطح کا ہوگا جس سطح کا یہ جرم ہے اور فلسطینی مجاہدین غاصب صیہونی فورسز کے اسلحوں کو خاطر میں لائے بنا، اپنے خون سے شہادت و کامیابی رقم کرتے ہیں۔
سرایا القدس نے کہا کہ ہم فلسطین کی سرزمین پر باقی رہیں گے تاکہ صیہونی حکومت کے بالمقابل مزاحمت و استقامت کے چراغ کو روشن کرسکیں۔