Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۷ Asia/Tehran
  • یمن کی آزادی نزدیک ہے: انصار اللہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ یمن کی آزادی نزدیک ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ بحران یمن کے حل کا واحد راستہ، غیر ملکی دشمنوں کے حملوں کے مقابلے میں یمنی فریقوں کا اتحاد و یکجہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن کی آزادی نزدیک ہے اور یہ آزادی یقینا عملی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یمنی عوام کی سلامتی اور کرامت و عزت کے ضامن صلح کے لئے تیار ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی جارحیتوں کے مقابلے میں قومی اتحاد اور شرافت و آزادی کے راستے میں تمام فریق کی مشارکت، سیاسی حل کا واحد آپشن ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ یمنی فریق، مداخلت اور غیر ملکی تاثیر کے بغیر آپس میں گفتگو کریں۔

یمن کی عوام تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن کا کہنا تھا کہ ہم نے ان افراد کی جانب بھی ہاتھ بڑھا رکھا ہے جنہوں نے دشمنوں کے کہنے پر جارحیت میں کردار  ادا کیا اور یہ قومی صف کو متحد کرنے اور آزادی کے عمل کو پورا کرنے کے لئے ہے۔

 

ٹیگس