Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • یمنیوں کی استقامت رنگ لائی ایندھن سے لدے 2 اور جہاز الحدیدہ پہنچے

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل مزید 2 بحری جہازوں کو چھوڑ دیا۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی پٹرولیم کمپنی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے پٹرول کے حامل مزید 2 بحری جہازوں کو تقریبا ایک مہینے روکے رکھنے کے بعد باالاخر کل الحدیده میں چھوڑ دیا۔ تاہم اب بھی مزید 2 بحری؛ جہاز کو سعودی اتحاد نے روک رکھا ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز جارح سعودی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک بحری جہازکو چھوڑ دیا تھا ۔ یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام یحیی المتوکل کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے  بحری جہاز «سیبلاندر سافیر» کو تقریبا 3 مہینے روکے رکھنے کے بعد باالاخر اتوار کے روز الحدیده میں چھوڑ دیا۔

جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق، الحدیدہ بندرگاہ میں ایندھن کے حامل 18 بحری جہازوں کو لنگرانداز ہونے اورہفتے میں دو طیاروں کو صنعا ائیرپورٹ سے پرواز کرنے کی اجازت شامل تھی۔ جنگ بندی سمجھوتے میں یمنی عوام کی رفت وآمد میں آسانی کے لئے تعزسمیت دیگرصوبوں میں گذرگاہوں کو کھولنے کے لئے فریقوں کے درمیان  میٹنگ کا بھی فیصلہ لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جارح سعودی اتحاد، یمن کے لئے ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو روکنے کے ساتھ ہی اس ملک کے عوام کے لئے غذائی اشیاء اور میڈیکل ساز و سامان اور دوائیں بھی نہیں پہنچنے دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سنیچر کی رات ملک میں جنگ بندی کے آغاز کی خبردیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک فریق مقابل جنگ بندی کا پابند رہے گا اس وقت تک ہم بھی فوجی کارروائیاں پوری طرح روکے رہیں گے۔ اس سے قبل یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ہینس گرینڈ برگ نے یمن میں جنگ بندی شروع ہونے کی خبردی تھی، لیکن جارح سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی نافذ ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں میں اسکی خلاف ورزی کی ۔

جارح سعودی اتحاد کی فورسز نے سنیچر کی رات کو یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے شدا ضلع میں کئی علاقوں پر توپخانے اور میزائیل سے حملے کئے، اس طرح وہ جنگ بندی جسکے لئے کہا جا رہا تھا کہ دو مہینے جاری رہے گی، کچھ گھنٹوں سے زیادہ نافذ نہ رہ پائی۔ حدیدہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں سعودی اتحاد نے 119 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹیگس