صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینی نے 2 اسرائیلیوں کو کار سے روندا
Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے ظلم کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری ہے۔ تازہ ترین مزاحمتی کارروائی میں صیہونی پلیس کے 2 کارندے نشانہ بنے۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی دہشتگردی سے تنگ ایک فلسطینی نوجوان نے مقبوضہ فلسطین کے النقب علاقے میں اپنی کار صیہونی پلیس کے 2 کارندوں پر چڑھا کر انہیں زخمی کر دیا۔
دوسری طرف مقبوضہ قدس کے باب العمود علاقے میں جو مسجد الاقصی کے پڑوس میں واقع ہے، مسلسل کئی رات سے فلسطینیوں اور صیہونی پلیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ جھڑپیں صیہونی وزیر خارجہ یئیر لپید کے پیر کی رات باب العامود کے دورے کے بعد شروع ہوئیں۔
عبری زبان میڈیا کے مطابق، ماہ رمضان سے اب تک قدس کے باب العمود سے کم سے کم 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں 10نابالغ بچے ہیں۔