انصار اللہ کی شرط کے آگے جھکے عرب ممالک
یمن میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سفیر کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ یمن مذاکرات کے لئے دوسرے ممالک کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے بارے میں خصوصی ریاض مذاکرات بدھ کے روز سعودی عرب میں شروع ہوئے اور خلیج فارس تعاون کونسل کے کچھ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصار اللہ کو بھی اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت دی جائے گی۔
صنعا نے ریاض مذاکرات کے آغاز سے ہی کہہ دیا ہے کہ ان مذاکرات کی میزبانی کوئی جارح ملک نہیں کر سکتا اور مذاکرات کے لئے کسی غیر جانبدار ملک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
در ایں اثنا یمن میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سفیر سرحان المنیخر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ یمن کے بارے میں خاص مذاکرات کسی دوسرے ملک میں ہوں۔
الخبر الیمنی ویب سائٹ نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ اس بیان سے پتہ چلتا ہے کہ ممکن ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے انصار اللہ کے مطالبات قبول کر لئے ہیں اور اس کے بعد کہا گیا ہے کہ صنعا مذکورہ اجلاس میں شرکت کر سکتا ہے۔