Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگرد ایک بار پھر عراقی مزاحمت کے نشانے پر

عراقی عوام دہشتگرد امریکی فورسز کو نکال باہر کرنے پر کمربستہ ہیں اور اسی مہم کے تحت جمعرا ت کو بھی انکے ایک قافلے کے راستے میں دھماکہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے راستے میں یہ دھماکہ ہوا۔

فارس نیوز کے مطابق، اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ”اصحاب کہف“ نامی گروہ نے اس دھماکے سے مربوط تصویر جاری کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس گروہ نے بتایا کہ یہ کارواں فوجی ساز و سامان لے کر جا رہا تھا۔

یہ حملے عراق میں غاصب امریکی فورسز کی غیر قانونی موجودگی پر عوام کا ردعمل سمجھے جاتے ہیں۔ عراقی گروہوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک سے غیر ملکی فورسز کے انخلا کے تعلق سے پارلمانی بل کو عملی جامہ پہنائے۔

عراقی پارلیمنٹ میں غیر ملکی فور‎سز کو نکال باہر کرنے سے متعلق بل کے پاس ہونے اور اس معاملے میں بغداد کے لیت و لعل کے بعد، عراق میں امریکی اتحاد کے لاجسٹک کارواں آئے دن مزاحمی فورسز کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

 

 

ٹیگس