صیہونی حکومت کو ہر جارحیت کا منھ توڑ جواب ملے گا، حماس
Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما نے تل ابیب میں مزاحمتی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو ہر جارحیت کا منھ توڑ جواب ملے گا۔
صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے ایک فلسطینی نوجوان نے خودساختہ صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں ایک نائٹ کلب کے اندر شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں کم از کم دو غاصب صیہونی ہلاک اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے۔اس اقدام پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اگر کوئی حماقت کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس سے قبل جہاد اسلامی فلسطین نے بھی ایک بیان میں تل ابیب کے بیچ و بیچ انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائی کو غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کا فطری حق قرار دیا۔