Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

ماہ مبارک رمضان کے پہلے جمعہ کو مسجد الاقصی میں ادا کی جانے والی نماز میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے پہلے جمعہ کومسجد الاقصی میں ادا کی جانے والی نمازمیں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

فلسطینی نمازی قلندیا گذرگاہ سے ایسی حالت میں مسجد الاقصی پہنچے کہ غاصب صیہونی حکومت نے سخت سیکورٹی تدابیر کر رکھی تھیں۔

عبری ذرائع‏ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے پہلے ہفتے مسجد الاقصی میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ میں تقریبا ایک لاکھ فلسطینی نمازیوں نے شرکت کی۔

مسجد الاقصی شہر بیت المقدس میں اہم ترین اسلامی و فلسطینی تشخص کا حامل مرکز ہے اور غاصب صیہونی حکومت اس تشخص کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی ہے تاہم اب تک فلسطینیوں کی ہوشیاری و استقامت کی بدولت غاصب صیہونی حکومت کی ہر سازش ناکام ہوتی رہی ہے۔

ٹیگس