جنین کیمپ سے اسرائیلی فوجی پسپائی پر مجبور
Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
فلسطینیوں کے استقامتی آپریشنز کامیاب ہوئے اور صیہونی فوجی جنین کے علاقے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
صیہونی فوجیوں نے ویسٹ بینک کے علاقے جنین پر حملہ کرکے تل ابیب آپریشن کے شہید نوجوان کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا اور ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اثاثوں کو ضبط کر لیا۔ صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید بھی ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صیہونی فوجی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔