Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے لاجسٹک کارواں پر حملہ

عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے آئے دن انکے لاجسٹک کارواں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ گزشتہ روزعراق میں امریکی فوجیوں کے 2 لاجسٹک کارواں پر حملہ ہوا۔

شفق نیوز کے مطابق، ایک کارواں صوبے ذی قار میں سڑک کے کنارے لگے بم کا نشانہ بنا جبکہ دوسرا کارواں صوبے صلاح الدین میں ایک حملے کا نشانہ بنا تاہم اس میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہونچا۔

گزشتہ ڈیڑھ سال میں امریکی لاجسٹک کارواں اور امریکی فورسز پر حملے بڑھے ہیں اور کچھ گروہوں نے الانبار کی عین الاسد، اربیل کی الحریر اور بغداد ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریا چھاونیوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں امریکی دہشتگرد فوجی تعینات ہیں۔ 

عراق کے مزاحمتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے جب تک انکے ملک میں امریکی دہشتگرد موجود رہیں گے، وہ اپنے فطری حق کے تحت اُن کے خلاف مزاحمت و استقامت کو جاری رکھیں گے۔

ٹیگس