Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • حسکہ، شام فائل فوٹو
    حسکہ، شام فائل فوٹو

شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد میلیشیا فورسز نے شہر حسکہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

شام کے الحسکہ شہر کے گورنر نے بتایا کہ کرد میلیشیا فورس ایس ڈی ایف نے کئی دن سے اس شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق، الحسکہ کے گورنر غسان خلیل نے کہا کہ ایس ڈی اف فورسز نے مسلسل چار دن سے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے جسکی وجہ سے شہر میں اشیاء خورد و نوش کا ذخیرہ ختم ہونے کو ہے۔  

انہوں نے کہا ایس ڈی اف فورسز اشیاء خورد و نوش اور روٹی پکانے کے لئے ضروری ایندھن کو حسکہ شہر میں آنے نہیں دے رہی ہے جسکی وجہ سے ماہ مبارک رمضان میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی شام کے الحسکہ سمیت دوسرے علاقوں میں عوام دہشتگرد امریکی فورسز اور ایس ڈی اف کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ شامی حکومت امریکی اور ایس ڈی اف فورسز کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتی ہے، جن کا مقصد اس ملک کے تیل کو لوٹنا ہے۔

ٹیگس