Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۰:۴۱ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان سے اسرائیل کے لئے طیارے کی خفیہ پرواز

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی کردستان کے اربیل سے مقبوضہ فلسطین کی جانب نا معلوم طیارے نے اڑان بھری ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ شمالی عراق سے ایک نا معلوم جہاز نے مقبوضہ فلسطین کی جانب پرواز کی اور اس علاقے کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

عبری اور عراقی ذرائع نے بدھ کے روز خبر دی کہ عراقی کردستان اربیل سے ایک طیارے نے مقبوضہ فلسطین میں لینڈنگ کی۔   

عبری چینل کے فضائی شعبے کے صحافی ایتای بلومنتال نے ٹوئٹ کر اس نا معلوم طیارے کے راستے اور اس کے بعد اس کے مقبوضہ فلسطین میں داخلے کی تصاویر جاری کی۔

کچھ دیر پہلے ہی صابرین ٹیلیگرام نیوز چینل نے بھی اس جہاز کے راستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبر کی کہ اس طیارے نے اربیل کے ائیرپورٹ سے اپنی پرواز شروع کی اور اس کے بعد بن گورین  پر اترنے کے بعد سائپرس کے لئے روانہ ہو گیا۔

عبری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نا معلوم طیارہ یوکرین کی کمپنی آنٹونوف کا تھا اور وہ مقبوضہ فلسطین کی فضائی سرحد سے گزرنے کی اجازت لینےکے بعد بن گورین ائیرپورٹ پر لینڈنگ کئے بغیر کی سائپرس کے طرف روانہ ہو گیا۔

ٹیگس