Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • بغداد میں دہشتگرد امریکی فوجی کاروان کے راستے میں بم دھماکہ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں دھماکہ ہوا، جس کی ذمہ داری اصحاب الکهف نامی عراقی گروہ نے قبول کر لی ہے، تاہم رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پا رہے ہیں جب عراقی پارلیمنٹ، ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کر چکی ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس