Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی دہشتگردوں کا قافلہ پھر نشانہ بنا

عراقی عوام امریکی دہشتگردوں کو ملک سے نکال باہر کرنے میں پر عزم نظر آ رہے ہیں۔ عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کا رسد کارواں ایک بار پھر سڑک کنارے لگے بم کا نشانہ بنا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراق کے مرکزی صوبے بابل میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے رسد کارواں کے راستے میں دھماکہ ہوا، جس میں کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے ملک سے باہر نکلنے سے متعلق بل پاس ہونے اور اسے نافذ کرنے میں ٹال مٹول کے پیش نظر، عراق میں امریکی فوجی کارواں تقریباً ہر ہفتے سڑک کنارے بم کے دھماکے کا نشانہ بنتا ہے اور کبھی کبھی تو ایک دن میں کئی بار امریکی فوجی کارواں کے راستے میں بم کا دھماکے ہوتے ہیں۔

یہ، عراق میں غاصب امریکی دہشتگرد فوج کی غیر قانونی موجودگی پر عوامی ردعمل ہے۔ عراق کے مزاحمتی گروہوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کی پارلیمنٹ میں منظور ہوئے بل پر عمل کرتے ہوئے ملک کی سرزمین سے غیر ملکی فورسز کو فورا نکال باہر کرے۔

ٹیگس