Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کی یلغار

صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پریلغار کرکے فلسطینی نمازیوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے.

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی، منگل کی صبح عیدالفصح کے بہانے  مسجدالاقصی میں گھس گئے اور فلسطینی نمازیوں کو باہرنکال کر مسجدالاقصی میں انتہاپسند صیہونیوں کے گھسنے کا راستہ ہموار کیا.

 انتہاپسند صیہونیوں کے مسجدالاقصی سے گذرتے وقت فلسطینی اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے تھے اور غاصبوں کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے.

گذشتہ دنوں بھی صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی پردھاوا بول کر چار سو سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتارکیا تھا.

 فلسطینی استقامتی گروہوں نے مسجدالاقصی میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مسلح استقامت ہی واحدآپشن ہے جو صیہونی حکومت کو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے سے روک سکتی ہے اوروہ ہرگزاس آپشن کو ترک نہیں کریں گے.

ٹیگس