Apr ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • شمالی عراق پر ترکی کی بمباری

میڈیا ذرائع نے شمالی عراق پر ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمالی صوبے دہوک کے عمادیہ شہر کے کامیرکیان اور زرد نامی پہاڑی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

ذرائ‏ع کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے جبال متین پہاڑی سلسلے میں واقع کچھ علاقوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں کے بعد عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں ترکی کے سفیر کو طلب کرکے ایک بار پھر عراق سے تمام ترک فوجیوں کے باہر نکلنے اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

عراقی صدر کے دفتر نے بھی ایک بیان میں شمالی عراق میں ترکی کے حملے پرسخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عراق کی مرکزی حکومت کی ہم آہنگی کے بغیرعراقی سرحدوں کے اندر ترکی کے فوجی حملے ناقابل قبول ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں پر ترکی کے حملوں پر بغداد نے بارہا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترکی سے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس