عراقی فورس نے حملہ آور ڈرون قبضے میں لیا، سرکاری گاڑی پرلدے تھے دو ڈرون
ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع دیالی صوبے میں کئی ڈرون قبضے میں لیے گئے ہیں جو ممکنہ طور پر مشرقی عراق میں واقع آئل ریفائنری پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
عراقی سیکورٹی ذریعے نے اسپوتنک کو بتایا کہ فیڈرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن سروس کی ایک ٹیم نے حملہ آور ڈرون کو دیالہ صوبے کے شہر بعقوبہ میں فائرنگ کرنے سے پہلے ہی قبضے میں لے لیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ممکن ہے کہ ڈرون کو مشرقی عراق میں آئل ریفائنری پر حملے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ ہو۔
شفق نیوز ایجنسی نے بھی اسی خبر کو رپورٹ کیا، عراقی سیکورٹی فورسز نے سرکاری لائسنس پلیٹ والی دو گاڑیوں کو ضبط کر لیا جن پر "RN-16" ڈرون لدے ہوئے تھے۔
اس سلسلے میں فتح پارلیمانی اتحاد کے رہنما عدی الخدران نے دیالہ میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کی مشکوک نقل و حرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں اس صوبے میں دہشت گرد گروہ داعش کی مالی مدد میں اضافہ ہوا ہے۔ داعش کے عناصر کیحمرین اور الحوی علاقوں میں خفیہ پناہ گاہیں ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے دیالہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ مہینوں میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک مسئلہ صوبہ دیالہ میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھ میں جدید امریکی ہتھیاروں خاص طور پر جدید اسنائپر رائلفلز کی رسائی ہے۔
گزشتہ فروری میں، دیالہ صوبے کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے صوبے میں کسی بھی ڈرون کی پرواز کو متعلقہ حکام کے اجازت نامے سے مشروط کرنے کا حکم دیا تھا۔