Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • تکفیریوں کے خلاف عراقی فوج کا آپریشن

عراق کی مشترکہ آپریشن کمان نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آہنی آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا ہے۔

واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مشترکہ آپریشن کمان نے ہفتے کے روز مغربی عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آہنی آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اس آپریشن میں عراقی مسلح افواج کے مختلف یونٹ حصہ لے رہے ہیں جن میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور ٹاسک فورس کے جوان بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کا مقصد عراق کے مختلف علاقوں سے تکفیری دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔

عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اس دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس دہشت گرد ٹولے کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو آئے دن دہشت گردانہ حملے کر کے عراقیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس ملک میں دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹیگس