Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کا ہیلی برن آپریشن، داعش کے تین اڈے تباہ

عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش کے تین اڈے تباہ کر دئے۔

القدس العربی نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ عراق کی انسداد دہشتگردی فورس کے جوانوں نے عزم محکم آپریشن کے دوسرے مرحلے میں صوبہ الانبار کے صحرائی علاقے میں گھس کر تین ہیلی برن آپریشن انجام دیئے اور باقیماندہ داعش دہشتگردوں کے اڈوں کو تباہ کر دیا۔

عراقی فوجیوں کی کارروائی میں داعش کے اڈوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد ملے جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح نے عزم محکم آپریشن کے بارے میں کہا کہ یہ آپریشن کا دوسرا مرحلہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تیار کی جانے والی منصوبہ بندی کے مطابق انجام پایا۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے پہلے عراقی سیکورٹی فورس کے سینئر کمانڈروں سے ملاقات میں داعشیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا اور سیکورٹی اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں کوئی نرمی نہ دکھائیں۔

دو ہزار سترہ میں شکست کے باوجود عراق کے بعض علاقوں میں داعشی دہشتگرد موجود ہیں جو گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔

ٹیگس