عالمی یوم القدس کا خوف، اسرائیل میں سیکورٹی سخت
عالمی یوم القدس کے پیش نظر اسرائیل نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ تل ابیب نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
اسرائیل میں نسبتا امن ہے اور اس کے باوجود رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی یوم القدس اور عبوری صیہونی حکومت کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل یہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ داخلی حالات کو معمول کے مطابق دکھائے لیکن صیہونی حکومت اور استقامتی گروہوں کے درمیان جاری سیکورٹی کی صورتحال اتنی زیادہ دھماکہ خیز ہو گئی ہے کہ کبھی بھی مقبوضہ علاقوں میں بڑا دھماکہ ہو سکتا ہے اور حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
الاخبار نامی روزنامہ نے آج اپنی رپورٹ میں لکھا کہ آج سے ماہ مبارک رمضان کے اختتام تک، ایک کشیدگی اور بڑا سیکورٹی امتحان انتظار میں ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے اندازوں کے مطابق فلسطینی علاقے جد و جہد کے ارادے سے سرشار ہیں جبکہ اس حساس موقع پر بیت المقدس اور تل ابیب میں حالات اسرائیل کے حق میں نہیں ہیں، یہ بھی امکان ظاہر کیا جا سکتا ہے کہ جھڑپوں والے علاقوں میں جنوبی لبنان بھی شامل ہو سکتا ہے۔
لبنان سے شائع ہونے والے اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس ممکنہ کشیدگی کی اصل وجہ عالمی روز قدس ہے، یہ وہی سالانہ مناسبت ہے جس میں رمضان المبارک کے آخری جمعے کو بڑی تعداد میں فلسطینی مسلمان نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد الاقصی جاتے ہیں۔